: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلہ دیش،7اپریل(ایجنسی)بنگلہ دیش میں چھروں سے مسلح حملہ آوروں نے ایک لبرل بلاگر کو قتل کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ قتل سیکولر بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے قتل کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ
طالب علم نظام الدین صمد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دارالحکومت ڈھاکا کی یونیورسٹی سے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔ گزشتہ برس بھی مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایسے ہی حملوں میں پانچ سیکولر لکھاریوں اور بلاگرز کو قتل کر دیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری مسلم شدت پسند تنظیم انصاراللہ بنگلہ نے قبول کی تھی۔